سرجیکل اسٹرائیک ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے

بھارتی آرمی چیف باز نہ آئے، مقبوضہ کشمیر میں بے امنی پیدا کرنے کا الزام بھی پاکستان پر عائد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 17:51

سرجیکل اسٹرائیک ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر 2018ء) سرجیکل اسٹرائیک ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے بھارتی آرمی چیف باز نہ آئے، مقبوضہ کشمیر میں بے امنی پیدا کرنے کا الزام بھی پاکستان پر عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت باز نہ آئے ایک بار پھر سے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرت انگیز بیان دے دیا۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستانی آرمی نے بھارتی فوجیوں کے خلاف جارحانہ کارروائی کی ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک بھارتی فوجی کو بے دردی سے قتل کیا۔پاکستان آرمی ایسا پہلی بار نہیں کر رہی بلکہ وہ ہمیشہ جھوٹی کاروائیاں کرتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں بے امنی کا الزام بھی پاکستان پر عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارت دوبارہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کرے گا۔

تو انہوں نے جواب دیا کہ سرجیکل سٹرائیک ایک ایسا ہتھیار ہے جو بطور سرپرائز دیا جاتا ہے۔اسے لیے اسے سر پرائز ہی رہنے دیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور امن کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔

۔۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی ان دھمکیوں پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔