مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورہ میں نوجوانوں کی شہادت پر مسلسل پانچویں روز بھی ہڑتال

پیر 24 ستمبر 2018 12:42

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پانچ نوجوانوں کی شہادت پر پیر کو مسلسل پانچویں روز بھی ضلع بانڈی پورہ میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں تمام کاروباری ادارے بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ بھارتی فوجیوں نے جمعہ کو بانڈی پورہ کے علاقے شوخ بابا سملر میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 5نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :