ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم خشک رہنے کا امکان

پیر 24 ستمبر 2018 19:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) منگل کو موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قصور14، لاہور (ائیرپورٹ06، سٹی02) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، مٹھی 42، سبی اور شہید بینظرآباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔