Live Updates

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،

کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم کشمیر پر اپنے موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 23:47

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کی چوری نہیں چھپ سکتی، پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سن لیں کہ پاکستان اپنے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے لئے بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم چور ہے، مودی کی چوری کے بارے میں سابق فرانسیسی صدر نے بھی گواہی دی تھی، یہ امر واضح ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے لیکن وہ سن لے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم کشمیر پر اپنے موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ پہلی بار پاکستان کے وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے بھارت کوبھرپور جواب دیا ہے، پہلی دفعہ بھارت کو اس قسم کا جواب دیا گیا، اصل صورتحال یہ ہے کہمودی آنے والے ریاستی انتخابات کے لئے اینٹی پاکستان ماحول بنانا چاہتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح ایک بار پھرناکامی ہوگی، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور تمام قومی ادارے ایک پیج پر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات