Live Updates

پاکستان ایٹمی ملک ہے ،ْ

بھارت کو بعد میں پتہ چلے گا کس کو دھمکی دی ہے ،ْ پرویز الٰہی اب وزیراعظم عمران خان ہیں، مودی کا دوست چلا گیا ،ْچوہدری ظہور الٰہی کی برسی کی تقریب سے خطاب

منگل 25 ستمبر 2018 16:23

پاکستان ایٹمی ملک ہے ،ْ
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے ،ْبھارت کو بعد میں پتہ چلے گا کس کو دھمکی دی ہے ،ْ اب وزیراعظم عمران خان ہیں، مودی کا دوست چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گجرات میں چوہدری ظہور الہٰی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ بھارت اپنے مسائل میں الجھا ہوا ہے، کشمیر ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک پیج پر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہے،مودی حکومت کا جہاز کی خریداری کا اسکینڈل بھی سامنے آگیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے،مودی منہ اٹھا کر پنگا نہ لینا،ساری قوم متحد ہے، افواج پاکستان نے پہلے کبھی کمزوری نہیں دکھائی، پاکستان کی حفاظت اور کشمیر کیلئے سب یکجا ہوکر لڑیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات