Live Updates

انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے تما م ارکان اسمبلی سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:46

انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے عام انتخابات میں انتخابی اخراجات کی درست تفصیلات نہ دینے پر وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی ، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان ، خواجہ آصف ، راجہ پرویز اشرف سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

142 ارکان میں سے 96 قومی اسمبلی ، 38 پنجاب اسمبلی اور 8 خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام ارکان اسمبلی سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات