Live Updates

’’دو نہیں ایک پاکستان ‘‘ ،حکومت کا متاثرین اسلام آبادکے سلب شدہ حقوق کی بحالی سمیت سی ڈی اے کی مالکان پر اراضی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

سی ڈی اے قوانین میں ترامیم کیے جانے کا امکان ،مشکلات کا شکار خاندان سکھ کا سانس لے سکیں گے

ہفتہ 29 ستمبر 2018 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کی حکومت نے’’دو نہیں ایک پاکستان ‘‘ کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متاثرین اسلام آبادکے سلب کیے جانے والے حقوق کی بحالی سمیت کئی دہائیوں سے اسلام آباد کے گردو نواح کے مختلف علاقوں میں سی ڈی اے کی جانب سے اراضی ایکوائر کرنے کی غرض سے مالکان پر اراضی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے سی ڈی اے کے سیکشن 4کو ختم کے اراضی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی ہٹا نے سمیت سی ڈی اے قوانین میں ترامیم کیے جانے کا امکان ہے۔

سی ڈی اے کے سیکشن فور کے تحت اراضی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی سے مشکلات کا شکار خاندان اس پابندی کے ہٹانے جانے پر سکھ کا سانس لے سکیں گے جبکہ ایسے علاقے جہاں آبادیاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں وہاں سیکٹرز بنانے کے بجائے ماڈل ویلج بنانے کے منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متاثرین اسلام آباد کو نصف صدی سے درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے 90 دن میں خوشخبری سنانے کا عندیہ دیدیا ہے جس کے نتیجے متاثرین اسلام آباد کے مسائل کا مستقل حل نکل آئے گا اس ضمن میں وفاقی حکومت، الیکشن سے قبل اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 52, 53اور 54 کے رہائشیوں سے کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

تین ماہ کے دوران متاثرین اسلام آباد کے حقوق کی بحالی سمیت ایسے علاقے جنہیں سی ڈی اے نے زمین ایکوائر کرنے کی غرض سے کئی دہائیوں سے وہاں اراضی کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے حکومت اس پابندی کو ہٹانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے اراضی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی ہٹائے جانے کا امکان ہے جس سے اراضی کے مالکان کو فروخت کا حق دیدیا جائیگا۔

حکومت ’’دو نہیں ایک پاکستان ‘‘ کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایسے علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگی۔ متاثرین اسلام آباد نے بھی وفاقی وزیر خزانہ سمیت دیگر مقامی رہنماؤں سے اراضی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی کو ہٹانے اور ایسی علاقے جہاں آبادیاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں انہیں ماڈل ویلج بنانے کے وعدوں کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے اور اپنے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے متاثرین اسلام آباد کو تین ماہ میں خوشخبری سنانے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی حلقہ این اے 54 میں اپنی الیکشن مہم کے دوران حلقے کے عوام کو مطئمن کر تے رہے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعدمتاثرین اسلام آباد کے سلب حقوق کا بحال کریں گے ، متاثرین اسلام آباد کے حقوق سی ڈی اے نے غضب کر رکھے ہیں اور کئی سالوں سے ان کی زمینیں ایکوائر کر رکھی ہیں اور انہیں سہولیات نہیں دے رہے۔ناصراسلم راجہ 09-18/--168
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات