وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،ْ پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھائی گئی تو بھرپور جواب ملے گا ،ْ احسن اقبال
پاکستان کی ترقی سی پیک منصوبے سے منسلک ہے اورکچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ،ْسابق وزیر
پیر 1 اکتوبر 2018 21:30
(جاری ہے)
سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سی پیک منصوبے سے منسلک ہے اورکچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک دو حکومتوں کا نہیں دو ریاستوں کا منصوبہ ہے اوراس کے منصوبے انتہائی شفافیت سے لگے ہیں جن پر بلاوجہ کے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف کی رہائی کوئی ڈیل نہیں ان کی سیاست کھولی کتا ب ہے وہ پاکستان کی عوام کی خاطر اپنی بیٹی سمیت جیل گئے ہائی کورٹ کی سماعت سے سب کو پتہ چل گیا کہ نیب کے پاس کوئی کیس نہیں ہے ہائی کورٹ متعدد دن پوچھتا رہا کہ کرپشن کے ثبوت لے کر آ لیکن نیب پیش کرنے سے قاصر رہا۔ن لیگی رہنما نے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم پر ہماری حکومت نے کام شروع کیا ہماری حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے 122ارب روپے سے زیادہ رقم کی ہم نے 14000ایکڑ سے ذیادہ زمین خریدی اور اس سال بھی ہم نے چوبیس ارب روپے نجٹ میں ڈیم کے لیے مختص کیے تھے، بغیر پاور سیکٹر کے دیا میر بھاشا ڈیم کی لاگت 850ارب روپے بنتی ہے جب تک یہ رقم جمع نہیں ہوتے ہم ایسے شروع نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارت اپنے تمام ریاسی جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھائے گا تو اس کو بھرپور جواب ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.