نو منتخب صدر امیر بخش بھٹو 10 اکتوبر کو کراچی سے سکھر ایئرپورٹ شام کو پہنچیں گے

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سابقہ صوبائی نائب صدر ڈاکٹر روشن علی پیچوہو کی زیرِ صدارت ضلع لاڑکانہ، ضلع قمبرشہدادکوٹ اور سٹی کارپوریشن لاڑکانہ کا مشترکہ اجلاس ڈھیسر ہاؤس لاڑکانہ میں منعقد ہوا، جس میں تینوں اضلاع اور پارٹی کی مختلف ونگز کے اہم رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں سردار ممتاز علی خان بھٹو کی صحتیابی اور عمر درازی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقعے پر اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روشن علی پیچوہو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نو منتخب صدر امیر بخش بھٹو 10 اکتوبر کو کراچی سے سکھر ایئرپورٹ شام کو پہنچیں گے، جہاں انکا تاریخی پرتباک استقبال کیا جائے گا، اسلئے لاڑکانہ اور سکھر ڈویزنوں کے تمام پارٹی رہنماؤں، کارکنان و ہمدردوں کو شام 5 بجے تک ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر اجلاس میں ارشاد خان جونیجو، محمد صالح لاکھو، ایاز بھاگت، سردار علی نواز خان گھانگھرو وکیل، بدرالدین عباسی، انور علی جانوری وکیل، وکیل عبدالوہاب بھٹو، وکیل غلام رسول ناریجو، جاوید منگی، نظیر احمد بھٹو، سکندر کلہوڑو، شیر خان کھوسو، عاقل خان چانڈیو، ڈاکٹر نورالدین بھٹو، سید معشوق شاہ، منور بھٹو، حاجی خان بھٹو، رئس عبدالصمد بروہی، جہانگیر چنو، مظفر سہتو، ہوت میرالی، صدام تنیو، خادم حسین تنیو، علی گوہر بھٹو، اکبر عاربانی، جاوید احمد بھٹو، رحمت علی بھٹو، جاوید بلیدی، وکیل محمد اسماعیل ابڑو، عبیداللہ ہلیو، جاوید ابڑو، قاضی الہبچایو، سراج احمد تنیو، انور خان نوحانی، وحید مصطفی چاچڑ، حزب اللہ جتوئی، غلام سرور جونیجو، محمد خان تھہیم، مشتاق خان بھٹو، اظہار عباسی، احمد بھٹو، سعید احمد بھٹو، محمد یعقوب ہلیو، عبدالرزاق عباسی، عابد پیرزادو، سید زرار حیدر شاہ، میر حسن برڑو و دیگر نے شرکت کی۔