Live Updates

راولپنڈی ، ’’کلین اینڈ گرین‘‘ پاکستان پروگرام ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کی قومی مہم ہے، راجہ راشد حفیظ

پیر 8 اکتوبر 2018 21:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ’’کلین اینڈ گرین‘‘ پاکستان پروگرام ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کی قومی مہم ہے جس میں ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائییے ․ تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت کو کرپشن کی آلودگی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کو بھی گندگی سے پاک کر رہی ہے ․ ہم گذشتہ ادوار میں معاشی ، معاشرتی اور دیگر سماجی شعبوں میں پھیلائے جانے والے گند کو صاف کرکے دم لیں گے ․ عوام کرپٹ عناصر کے واویلے پر دھیان نہ دیں ․ حکومت بہت جلد عوام کو ریلیف دے گی ․ انہوں نے یہ بات تحریک انصاف کے پبلک سیکریٹریٹ برائے این اے 55 سید پور روڈ میں گذشتہ روز لاہور سے ٹیلی فون پر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ تمام کرپٹ سیاسی عناصر اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے نعریں لگاتے ہیں مگر اقتدار میں آکر ایک دوسرے کو تحفظ دیتے ہیں ․ یہ کرپٹ لوگوں کی یونین ہے جو ایک دوسرے کو بلیک میل کرکے اپنی کرپشن کو بچا لیتے تھے مگر عمران خان خود کرپٹ ہے اور نہ کسی کرپٹ کو برداشت کرے گا ․ حکومت کسی کے ساتھ این آر او نہیں کرے گی ․ انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک شہروں و دیہی آبادیوں میں ’’کلین اینڈ گرین ‘‘ پروگرام شروع کرنے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی جانب عملی قدم ہے جس میں ہر محب وطن پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائییے ․ انہو ںنے کہا کہ عوام اطمینان رکھیں اور حکومت کا ساتھ دیں جو ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ․ ملک پر چڑھائے گئے بے تحاشا قرضوں سے جان چھڑانے کیلئے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں ․ ہماری حکومت بہت جلد عوام کو ریلیف دے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات