مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، حریت قیادت کی گرفتاری کے خلاف بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور حریت قیادت کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بدھ کو بھارتی سفارتخانہ کے سامنے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اس مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور حریت قیادت کی گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حریت کنوینئر محمود احمد ساگر، سید یوسف نسیم اور دیگر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، حریت رہنمائوں کو پابند سلاسل کرنے کے بہیمانہ رویہ کو نوٹس لیا جائے۔