سوسائٹی کو مثالی بنائیں گے ،ممبران کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے، سی بی آر ہائوسنگ انتظامیہ
ممبران سوسائٹی کے روشن مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،اگرممبران سوسائٹی کے مسائل حل نہ کرسکے تو مستعفی ہو جائوں گا۔سوسائٹی ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں، قبضہ مافیا سوسائٹی عمران کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں،صدر الطاف بٹ، سیکرٹری محمد سلیم ودیگر کا اجلاس سے خطاب
اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50
(جاری ہے)
آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں تو ہم آپ کے تمام مسائل حل کریں گے ۔ سی بی آر فیز ون اور فیز ٹو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے ۔
ممبران کے ساتھ مسائل کے حل تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ، سیکرٹری محمد سلیم خان ، نائب صدر چوہدری نذیر احمد ،خالد قریشی ،مہمان خصوصی رخشدہ عزیز بابر ، اشتیاق احمد بٹ و دیگر نے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر سی پی آر ہائوسنگ سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بہت جلد سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے فیز ٹو کو موٹروے سے لنک کردیا جائے گا اور فیز ٹو کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لحاظ سے اسلام آباد کا خوبصورت ترین سیکٹر ہو گا جس میں بجلی ، گیس اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کو فراہم کی جائے گی ، ہماری کوششوں سے سی بی آر فیز ٹو میں جم خانہ کا افتتاح ہو چکا ہے اور فیز ون میں الزاری ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے جس میں فیز ون کے ممبران کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی ہو گی ۔اس طرح ہماری کوششوں سے فیز ٹو کے لئے گیس کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے فیز ٹو کے ممبران ہمارا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا سے آپ کو نجات دلائی جائے ۔مہمان خصوصی رخشدہ عزیز بابر نے سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سوسائٹی انتظامیہ ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے کردار ادا کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ، خالد قریشی نے ممبران سوسائٹی کی طرف سے اعلی حکام سے اور خاص طورپر ایف بی آر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سی بی آر سوسائٹی ممبران کو کیمپس میں رعایت دی جائے ہم نئی سوچ ، نئے ویژن سے سوسائٹی ممبران کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر اشفاق احمد بٹ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ کی کوششوں سے یہ سوسائٹی پاکستان کی مثالی ہائوسنگ سوسائٹی میں شمار ہوتی ہے ۔تقریب سے انور سلیری ، چوہدری فاروق اسلم ، ملک نعیم ، اخلاق احمد سندھو نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں صدر الطاف احمد بٹ ، سیکرٹری محمد سلیم خان ، نائب صدر چوہدری نذیر ، مہمان خصوصی رخشدہ عزیز بابر ، اخلاق احمد سندھو ، سیدذاکرحسین نقوی ، جنرل مینجر غلام شبیر ، ندیم خان ، ایگزیکٹو ممبران خلیل احمد،شہزاد واسطی ، گل شیر خان ، متقی صدیقی ، بلال خان ، سمیع اللہ ڈائریکٹر فنانس ، عزیزالرحمن ، کرنل (ر)امتیاز ، لیاقت نیازی ، چوہدری طاہر ، عاشق حسین سہو ، افضل وڑائچ ، حاجی فاروق ، ملک پرویز کے علاوہ لاہور ، ملتان، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ ملک بھر سے ممبران سوسائٹی نے شرکت کی ۔ممبران سوسائٹی نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر صدر الطاف احمد بٹ اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو مبارکباد پیش کی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.