بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کام مکمل کر لیا گیا ہے،
نئے بلدیاتی نظام سے عوام بااختیار ہونگے ‘عثمان بزدار پنجاب میں 100 روزہ ایجنڈے پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، خوشی ہے کہ ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے‘ارباب شہزاد سول سروسز میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،محکموں میں تنظیم نو اور کفایت شعاری کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے صوبائی سطح پر بھی کمیٹی بنائیں گے، کمیٹی کے ممبران کو رواں بجٹ سیشن میں نامزد کر دیا جائے گا صحت اور تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کا کام تیزی سے جاری ہے، ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھایا جائے گا ․ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
منگل 16 اکتوبر 2018 19:44
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے اور اس ایجنڈے کے تحت بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
نئے بلدیاتی نظام سے عوام بااختیار ہوں گے جبکہ پولیس نظام میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے اور پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سول سروسز میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ محکموں میں تنظیم نو اور کفایت شعاری کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے صوبائی سطح پر بھی کمیٹی بنائیں گے اورکمیٹی کے ممبران کو رواں بجٹ سیشن میں نامزد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ لیبر پالیسی اور صنعتی پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے۔صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے مقامات کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زراعت اور لائیوسٹاک محکموں میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور ان شعبوں کی پائیدار ترقی سے صوبہ پنجاب کے فارمرز کو سہولتیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی واٹر پلان مرتب کرنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے گا کیونکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے۔تحریک انصاف کی حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مربوط پلان مرتب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ہم سب نے مل کر وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔وزیراعظم کے مشیرارباب شہزاد، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، متعلقہ صوبائی وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.