سردار عتیق احمد خان سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مملکت سعودی عرب پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اکتوبر 2018 13:04

سردار عتیق احمد خان سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر رابطہ عالم اسلامی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ) سردار عتیق احمد خان سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مملکت سعودی عرب پہنچ گئے.

(جاری ہے)

کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ریاض پر مسلم کانفرنسی کارکنان نے پرتباک استقبال کیا جن ملک عبدالقیوم, سردار ظہور عباسی, راجہ وحید مراد, سردار بشارت عباسی, راجہ اسد عنایت کے کثیر تعداد میں کشمیری موجود تھے.

تین گھنٹے ریاض قیام کے بعد مسجد نبوی اور روضہ رسول پر حاضری دینے کے لیے مدینہ المنورہ روانہ ہوئے. مدینہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خواجہ خالد محمود, راجہ رئیس نواز, کامران بیک, اسرار عباسی, ملک رشید سبحانی, بشارت عباسی, سردار زبیر, بابر شریف اور راجہ ساجد کے علاوہ کارکنان موجود تھے.