Live Updates

ن لیگ کی قومی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع

ن لیگی درخواست پر گزشتہ روز بھی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایوان کے سامنے گرفتاری پراپنا مئوقف پیش کیا،شہبازشریف کی گرفتاری پر ایوان میں مزید بحث کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:09

ن لیگ کی قومی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی، مسلم لیگ ن کا مئوقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر ایوان میں مزید بحث کی ضرورت ہے،اپوزیشن کے مطالبے پر گزشتہ روز 17 اکتوبر کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس بلایا تھا،جس میں پراڈکشن آرڈر پر شہبازشریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ایوان میں جمع کروا دی ہے۔ انہوں نے ریکوزیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو نیب نے بغیر کسی ثبوت گرفتار کررکھا ہے۔ شہبازشریف کی گرفتار ی پر اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری پر ایوان میں مزید بحث کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی دونوں ایوانوں میں ریکوزیشن جمع کروائی تھی۔جس میں ریکوزیشن کے ایک دن بعد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر اجلاس نہیں بلایا تو اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں سابق اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں اسمبلی کے احاطے میں اجلاس کی کاروائی کی۔

اور قومی اسمبلی میں اراکین نے سابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا۔ تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ روز سترہ اکتوبر کو اجلاس بلایا گیا۔ جس میں پراڈکشن آرڈر پر شہبازشریف بھی اجلا س میں پیش ہوئے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے پوچھا جنرل اشفاق پرویز کیانی کو خوش کر نے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ ان کے بھائی کو دیا ،ْ پرویز الٰہی حکومت نے میجر ریٹائرڈ عامر کیانی کو 35ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ دیا، میں نے منسوخ کیا، کیا اشفاق پرویز کیانی 35 ارب روپے کا منصوبہ منسوخ کرنے سے خوش ہونگے یا ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ دینے پر نیب والے کہتے ہیں خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں ،ْپی ٹی آئی اور نیب کے درمیان ناپاک اتحاد ہے، جو نشستیں عمران خان نے چھوڑیں وہ ہم نے جیتیں، ثابت ہوگیا انتخابات دھاندلی زدہ تھا ، میری گرفتاری کیلئے 5 یا 6 جولائی کو آرڈر تیار تھے۔

کیوں دیر ہوئی یہ وقت پر معلوم ہوگا ۔ ہ طے ہونا ہے یہاں قانون کا راج ہوگا یا لاقانونیت کا، جو فاشسٹ ہوتا ہے انہیں مسولینی اور ہٹلر کا حشر بھی پتہ ہونا چاہیے۔ میری جھولی میں عوامی خدمت، امانت اور دیانت کے سوا کچھ نہیں۔ ملک کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں، نیب کا سورج میرے عقوبت خانے میں چمک رہا ہے مجھے پرواہ نہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سامنے آیا تھا۔

واضح رہے نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آشیانہ اسکینڈل میں اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔احتساب عدالت نے شہبازشریف کو مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کررکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات