کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالرسےکم ہوکر1ارب ڈالرہونےکا امکان

خسارے میں کمی روپے کی گرتی قدر کے بعد بہتر مالی پالیسیاں ہیں، درآمدات میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:02

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالرسےکم ہوکر1ارب ڈالرہونےکا امکان
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر 2018ء) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ2 ارب ڈالر سے کم ہوکر1ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے، خسارے میں کمی روپے کی گرتی قدر میں کمی کے بعد بہتر مالی پالیسیاں ہیں،درآمدات میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث بہترمالی پالیسیاں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوا۔

اگست اور ستمبرمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیطرف سے بھیجی گئی رقوم میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح اگست اورستمبرمیں درآمدات میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، چین، یو اے ای سے مالی تعاون پرمذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 61 کروڑ ڈالرہوگئے۔ مزکری بینک کے ذخائر 21 کروڑ 89 لاکھ ڈالرکم ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 8 کروڑ ڈالرہوگئے۔ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ واضح رہے حکومت نے انتخابی مہم کے دوران آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا عہد کیا تھا۔ تاہم حکومتی اقتصادی اقدامات سے معیشت خسارے میں اور ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں 135ڈالر سے زائد ہوچکی ہے۔

حکومت نے معاشی مشکلات کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اب حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث بھی مالی خسارہ کم ہونے لگا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام پر عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا کہ رواں مالی سال جاری خسارہ 4اعشاریہ 6 فیصد رہے گا۔ سی پیک منصوبے کے قرضوں سے مالیاتی مسائل بڑھے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے لیے 7سے 8ارب ڈالرز درکار ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں۔