مقبوضہ کشمیر‘ ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ظلم وتشدد کے باعث میں خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:40

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترچھل میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کئی افرا د کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترچھل لاسی پورہ میں گزشتہ شب پیش آنے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد قابض اہلکاروں نے مشتعل ہو کر شہریوںکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاقے کے رہائشیوںنے کہا کہ دھماکے کے فوراً بعد قابض بھارتی فوجیوں انکے گھروں میں داخل ہو گئے اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو مار اپیٹا۔ قابض فوجی اہلکاروں کے ظلم و تشدد کے باعث متعدد خواتین سمیت گیارہ افرا د زخمی ہو گئے ۔ شدید زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میںداخل کیا گیا۔