نوجوان گرم لہو سے اسلام و آزادی کی عنوان رقم کر رہے ہیں ، سید علی گیلانی

بھارت تشدد کے ذریعے نوجوان نسل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے ، بیان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے فتح کدل اور کاکر پورہ علاقوں میں جاں بحق جنگجوؤں اور عام شہری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم کے غیور نوجوان اپنی اٹھتی جوانیوں اور گرم لہو سے تحریک حق خودارادیت اور آزادی برائے اسلام کا عنوان رقم کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر میں فوجی کارروائیاں عملانے میں گھناؤنی کارروائیوں کا ارتکاب کر ہرا ہے ۔

یہاں کی نوجوان نسل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہو گئی ہے انہوں نے بھارت کی قابض افواج اور انتظامیہ کے ہاتھوں ریاست جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پائمالیوں پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تعصب اور نفرت کی بنا پر مالی اور جانی نقصان پہنچانا کسی بھی لحاظ سے جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایسے واقعات کی کسی بین الاقوامی ادارے کے ذریعے تحقیقات میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی قابض افواج جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پائمالیوں میں ملوث ہے اور وہ روزانہ ہمارے نوجوانوں کو کالے قوانین کی آڑ میں قتل کر رہی ہے ۔ ۔