میرٹ اور اصول تمام شہریوں کے لیے ہیں مگر بااثرطبقہ کسی اصول اور میرٹ کو نہیں مانتا‘سراج الحق
بدعنوان اور کرپٹ عناصر اربوں روپے ڈکار کر مزے کر رہے ہیں ،غریب دو وقت کے کھانے کو ترس رہاہے بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے، پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ‘اجتماع سے خطاب
اتوار 21 اکتوبر 2018 20:20
(جاری ہے)
اجتماع میں اضلاع کے نومنتخب امراء سے امیر جماعت سراج الحق نے حلف بھی لیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر اربوں روپے ڈکار کر مزے کر رہے ہیں اور غریب دو وقت کے کھانے کو ترس رہاہے ۔ موجودہ نظام سے عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہورہاہے بااثر طبقات کے ہر حکومت میں وارے نیارے ہوتے ہیں جبکہ ہر نیا دن غریب کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہاہے ۔ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی انقلابی پلان نہیں دیا گیا ۔ بلوچستان پورے ملک کو گیس دے رہاہے مگر یہاں کے لوگ اس سہولت سے محروم ہیں ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھر کی نسبت یہاں زیادہ ہے ۔ تعلیمی ادارے بند اور صحت و علاج کی سہولتیں ناپید ہیں ۔ چمن بارڈر کی بندش سے بلوچستان کے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور دونوں طرف کی تجارت بند ہونے سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ بلوچستان کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے حکمرانوں کے اب اپنے باغ سوکھ گئے ہیں ۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے کوئی طویل المیعاد منصوبہ نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے آج بھی بلوچستان کے عوام اسی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں جیسی آج سے نصف صدی پہلے گزار رہے تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کے روز لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر اس امید پر ووٹ ڈالتے ہیں کہ آنے والی حکومت ان کی پریشانیوں اور مصیبتوں کے خاتمہ کی طرف توجہ دے گی مگر منتخب ہونے کے بعد نام نہاد عوامی نمائندے پلٹ کر لوگوں کا حال پوچھنا بھی گوارا نہیں کرتے اور ایسی پالیسیاں بناتے ہیں جن سے لوگوں کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے اعتماد پر پورا نہ اترنے اور عوام کو ریلیف نہ دینے والے لوگوں کو عوامی غیظ و غضب کا نشانہ بننا پڑتاہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.