پی کے71: پی ٹی آئی کے نشست گنوانے کی وجہ پارٹی اختلافات
گورنر شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست پران کے بھائی ذوالفقار کو ٹکٹ دیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کے دلدار خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، پارٹی کے2 امیدواروں کے الیکشن لڑنے کا نتیجہ نشست ہار گئے
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اکتوبر 2018 21:15
(جاری ہے)
یوں پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں جیتی ہوئی ایک اورنشست گنوا دی۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 71 پشاورکے 86 میں سے 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت اے این پی کے صلاح الدین 10523 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9084 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل ضمنی انتخابات2018ء کا انعقاد چودہ اگست کو ہوا۔ ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر مملکت عارف علوی کی خالی نشست این اے 247 کراچی اور عمران اسماعیل کی صوبائی نشست پرانتخاب ہوا۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں گورنر شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست پی کے 71میں ضمنی انتخاب ہوا۔ تاہم کراچی میں پی ٹی آئی نے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ خیبرپختونخواہ پی کے 71میں تحریک انصاف نے گورنر کے پی شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کو ٹکٹ دیا۔ جبکہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کے جماعتوں کے اتحاد سے اے این پی کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی سپورٹ کیا۔ تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں اندرونی اختلافات کے باعث تحریک انصاف نشست جیتنے میں ناکام رہی۔ تحریک انصاف کے امیدوار دلدار خان بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن ان کو ٹکٹ دینے کی بجائے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کے بھائی کوٹکٹ دے دیا گیا۔ تاہم دلدار خان نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ تاہم پی ٹی آئی کے امیدواروں میں اختلافات کے باعث ووٹ خراب ہوئے۔ جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کو پہنچا۔ اگر دیکھا جائے تو چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی نے اپنی جیتی ہوئی نشستیں گنوا دی ہیں۔ اس کے برعکس حکومت کو ضمنی انتخابات میں حکومتی کارکردگی کے باعث بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت نے اپنے ابتدائی 50دنوں میں ہی مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن جماعتوں کے مطابق پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات میں ہار عام انتخابات میں جیت پر سوالیہ نشان ہے۔اپوزیشن کے مطابق عام انتخابات میں پی ٹی آئی دھاندلی کی بدولت جیتی تھی۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.