Live Updates

وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمریوں کے قتل عام کی مذمت

وقت آگیا ہے مسلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے‘عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 اکتوبر 2018 11:03

وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمریوں کے قتل عام کی مذمت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اکتوبر۔2018ء) وزیراعظم عمران خان نے بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا وقت آگیاہے بھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سے حل کرے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی پر روز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیاہے بھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سے حل کرے، مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں ، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے.

(جاری ہے)

یاد رہے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں مجموعی طور پر14 نوجوانوں کو شہید کردیا. کلگام کے علاقے لارو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان کو گولہ بار ی کے ذریعے تباہ کیا ، جس سے تین نوجوان شہید ہوئے، عوام سڑکوں پرنکلے تو مظاہرین پر فائرکھول دیا، جس میں مزیدتین کشمیری شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے.

دوران آپریشن مکانوں کوبھی مسمارکیا اور جابجابم نصب کردیئے، تباہ حال مکان کا ملبہ اٹھاتے ہوئے دو کشمیری بم پھٹنے سے شہید ہوگئے، شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے. پاکستان نے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں.

کشمیری انتظامیہ نے واقعے کے بعد وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے.وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی پر روز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیاہے بھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سے حل کرے، مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں ، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات