سی پیک پر سب سے بڑا حق گوادر کی مقامی آبادی کا ہے ، سراج الحق

18ویں ترمیم کے نتیجے میں چھوٹے صوبوں کو حقوق ملے اس کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، سی پیک پر پوری قوم کا اتفاق ہے ، منصوبہ پر بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے ،بڑے منصوبے کے باوجود گوادر پانی سے بھی محروم ہے گوادر کی آبادی، ماہی گیر سی پیک سے پریشان ہیں، امیر جماعت اسلامی تحریک انصاف کی اب تک کی کارکردگی سے لگتا ہے کہ انکا کوئی وژن نہیں موجود وفاقی کابینہ میں زیادہ تر لوگ مشرف دور کے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے موجودہ اور آئندہ نسلیں مزید قرضوں میں دب جائیں گی ،صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 22 اکتوبر 2018 19:16

سی پیک پر سب سے بڑا حق گوادر کی مقامی آبادی کا ہے ، سراج الحق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر وسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سی پیک پر سب سے بڑا حق گوادر کی مقامی آبادی کا ہے 18ویں ترمیم کے خاتمے کا منصوبہ بنایا جارہاہے 18ویں ترمیم کے نتیجے میں چھوٹے صوبوں کو حقوق ملے سی پیک پر پوری قوم کا اتفاق ہے سی پیک منصوبہ پر بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے سی پیک جیسے بڑے منصوبے کے باوجود گوادر پانی سے بھی محروم ہے گوادر کی آبادی، ماہی گیر سی پیک سے پریشان ہیں کہ کہیں انہیں بے دخل نہ کردیا جائے، اسے ختم یا کمزور کرنا ملک کے حق میں نہیں تحریک انصاف کی حکومت نے قوم کے ساتھ بہت سارے وعدے کئے تھے تحریک انصاف کی اب تک کی کارکردگی سے لگتا ہے کہ انکا کوئی وژن نہیں موجود وفاقی کابینہ میں زیادہ تر لوگ مشرف دور کے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے موجودہ اور آئندہ نسلیں مزید قرضوں میں دب جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہا شمی اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صرف 23 فیصد لوگوں کو پانی دستیاب ہے صوبے میں بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ 35 ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں حکومت کے کوئٹہ شہر کو خوبصورت بنانے کے دعوے محض خواب ہیں بلوچستان میں امن کیلئے 30 ارب روپے رکھے جاتے ہیں مگر بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے ملک میں سب سے زیادہ 66 فیصد کرپشن بلوچستان میں ہورہی ہے صوبے کا سب سے بڑا مسلہ کرپشن ہے سی پیک پر پوری قوم کا اتفاق ہے سی پیک منصوبہ پر بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے سی پیک جیسے بڑے منصوبے کے باوجود گوادر پانی سے بھی محروم ہے گوادر کی آبادی، ماہی گیر سی پیک سے پریشان ہیں کہ کہیں انہیں بے دخل نہ کردیا جائے سی پیک پر سب سے بڑا حق گوادر کی مقامی آبادی کا ہی18ویں ترمیم کے خاتمے کا منصوبہ بنایا جارہاہے 18ویں ترمیم کے نتیجے میں چھوٹے صوبوں کو حقوق ملے، اسے ختم یا کمزور کرنا ملک کے حق میں نہیں تحریک انصاف کی حکومت نے قوم کے ساتھ بہت سارے وعدے کئے تھے تحریک انصاف کی اب تک کی کارکردگی سے لگتا ہے کہ انکا کوئی وژن نہیںموجود وفاقی کابینہ میں زیادہ تر لوگ مشرف دور کے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے موجودہ اور آئندہ نسلیں مزید قرضوں میں دب جائیں گی قرضے لیکر نظام چلانا معاشی منصوبہ نہیں ہوسکتاغیر ترقیاتی اخراجات ختم کریں، وزرا کی تعداد کم کریںعوام کا اعتماد بحال کیا جائے ورنہ کوئی ٹیکس نہیں دے گاعمران خان نے لیڈرز کو مجرم قرار دیا ہے ان لیڈرز کی فہرست جاری کریں اور انہیں جیلوں میں ڈالنا حکومت کی ذمہ داری ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاناما میں شامل دیگر 436 افراد کے خلاف کاروائی ہو نیب 150 میگا کرپشن اسکینڈلز میں ملوث افراد کا صاف و شفاف احتساب کرے نیب نے عوام کو مایوس کیا ہے اس پر ہونے والا خرچہ ریکوری سے زیادہ ہے نئے ٹیکس لگانے کی بجائے کرپٹ افراد کا بیرونی بینکوں میں چھپایا پیسہ واپس لایا جائے جمہوریت کی بات کرنے والی جماعتیں بتائیں کہ کیا ان جماعتوں کے اندر جمہوریت ہے عوام کہہ رہی ہے کہ نئی حکومت آئی ہے اور مہنگائی ساتھ لائی ہے ضمنی انتخابات میں تحریک کئی حلقے ہاری ہے اگر آزاد الیکشن ہوتے تو 25 انتخابات کے نتائج مختلف ہوتے اللہ تعالی کے احکامات کے برعکس کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے ورلڈ بینک کے سروے کے مطابق 50 لوگ ٹیکسں دے سکتے ہیں عوام ٹیکس اس لئے نہیں دیتی کہ انہیں حکمرانوں پر اعتماد نہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کو معاشی خودکشی قرار دے کر اب اسی طرف جایا جا رہا ہے۔