مسئلہ مجھ سے ،پکڑا میرے دوستوں کو جارہا ہے، آصف زرداری

یہ لوگ ٹریڈنگ اکائونٹس کو جعلی اکائونٹس کہہ رہے ہیں، میں نے مشرف سے این آر او نہیں مانگا تھا اب کیوں مانگوں گا ذوالفقار بھٹو کی بھی سعودی عرب سے بہت دوستی تھی مجھے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی کوئی اطلاع نہیں ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 21:33

مسئلہ مجھ سے ،پکڑا میرے دوستوں کو جارہا ہے، آصف  زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2018ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسئلہ مجھ سے ہے اور پکڑا میرے دوستوں کو جارہا ہے یہ لوگ ٹریڈنگ اکائونٹس کو جعلی اکائونٹس کہہ رہے ہیں، میں نے مشرف سے این آر او نہیں مانگا تھا اب کیوں مانگوں گا ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بھی سعودی عرب سے بہت دوستی تھی مجھے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی بھی سعودی عرب سے دوستی تھی سعودی عرب نے بھی ہماری مدد کی اور ہم نے بھی سعودی عرب کی مدد کی ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ یہ دوستی پروان چڑھے ‘ موجودہ حکومت کا طرز عمل درست نہیں ہے۔ میں نے اپنے جن لوگوں کو ذاتی اکام کی غرض سے فون کیا تو ان لوگوں کو اٹھا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہم نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج اس لئے دیا کہ ہندوستان وہاں سرگرم عمل ہے اور وہاں بدامنی موجود ہے میں نے مشرف سے این آر او نہیں مانگا اب کیوں این آر او مانگوں گا میں ویسے ہی مقدمات جیتا ہوں میں نے مشرف دور میں پانچ برس جیل میں کاٹے موجودہ حکومت بڑی اداکاری کررہے ہیں یہ جیسا کریں گے ویسا بھریں گے ‘ مولانا فضل الرحمن کی خواہش ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے‘ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت خود حکومت کرکے تھک جائے۔

ٹریڈنگ کااکائونٹس کو جعلی اکائونٹس کہا جارہا ہے۔ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی کوئی اطلاع نہین مگر یہ ناممکن بھی نہیں ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گرا کر اپنے گلے ڈالنے کا ہمیں کوئی شوق نہیں۔ نہ مجھے نواز شریف کی ضرورت ہے اور نہ ہی نواز شریف کو میری ضرورت ہے۔ مسائل کا حل موجود ہے۔