Live Updates

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز45 سال کی ہوگئیں

اتوار 28 اکتوبر 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور کیپٹن (ر)صفدر کی اہلیہ مریم نواز45 سال کی ہوگئیں اور گزشتہ روز ان کی سالگرہ تھی تاہم مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم کی وفات کے باعث اپنی سالگرہ نہیں منائی مریم نواز 28 مئی 1973ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مریم نواز نے شادی کر لی تھی اور 2013ء میں اپنے والد میاںنواز شریف کے ہمراہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی جس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی بھی انتخابی مہم چلائی تھی مریم نواز کو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور صوبائی حلقہ پی پی 173 سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا تھا لیکن عدالت کی جانب سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑ سکی تھیں جبکہ مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف رہنمائوں و کارکنوں کی جانب سے ان کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے گئے مریم نواز کی سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مختلف افراد نے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ سارا دن جاری رکھا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات