تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں ہوگی‘وزیر تعمیرات عامہ
حویلی کی لکڑی حویلی کے اندر ہی لوگوں کو ملنی چاہیے تاکہ جنگل کا نقصان کم ہواور لوگوں کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں‘چوہدری محمد عزیز
جمعرات 1 نومبر 2018 14:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ شاہرات کی سڑکات کا کام تیز کیا جائے اور ان کو اندر معیاد معیار کے مطابق تکمیل کروائیں ۔وزیرحکومت نے کہا ہے کہ بیتاڑ ہائیڈرل پروجیکٹ جس طرح پہلی حالت میں کام کر رہا تھا اُس کو جلد بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو ضلع کے اندر بجلی کی ترسیل ممکن ہو سکے ۔
گریٹر واٹر سپلائی سکیم حویلی کہوٹہ جو کہ عوام کی بنیادی اور اہم ضرورت ہے اُس کی سکیم ریوائز ہو چکی ہے ۔اُس کا کام بھی جلد مکمل کروایا جائے ۔لوکل گورنمنٹ کی جو سکیم ہا مکمل نہیں ہوئی ہیں اُن کو نومبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے ۔وزیرحکومت نے کہا ہے کہ ہسپتال اور ڈسپنسریوں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایاجائے تا کہ لوگوں کو علاج معالجہ میں دشواری پیش نہ آئے ۔انہوں نے ڈی آریو کے نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس حویلی کہوٹہ کی عمارت کو مکمل کریں ۔واٹر شیڈ کے جو منصوبہ جات نامکمل ہیں اُن کو بھی جلد مکمل کیا جائے ۔وزیر حکومت کو بتایا گیا کہ تجدید جنگلات میں کنٹرول لائن کے قریب جو گائوں ہیں اُن میں پودہ جات لگوائے ہیں ۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ آئندہ بھی تجدید جنگلات کنٹرول لائن اور سڑکوں کے کنارے بھی پودہ جات لگوائیں ۔وزیر حکومت نے ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ کو ہدایت کی ہے وہ بازار کے اندر اور ضلع حویلی میں یہاں کی بھی ناجائز تجاوزات ہیں اُن کو فوری ختم کریں تا کہ تعمیرات کے کاموں میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور نہ ہی ٹریفک جام کا بحران پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ محکمہ شاہرات سے بھرپور تعاون کرے ۔وزیر تعمیرات عامہ کو ضلع حویلی میں ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے آفیسران نے جاریہ اور مکمل منصوبہ جات کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کام کو تیز کرنے اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس کے آخر میں سردار محمد کبیر خان ڈی ایف او (مرحوم) اور چوہدری محمد شریف (ر) رینج آفیسر (مرحوم ) کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجہ ارشد محمود ،ڈی ایس پی ساجد عمران ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ یوسف قریشی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،مہتمم شاہرات ندیم سرور ،مہتمم عمارات پرویز کیانی ،ڈی ایف او تجدید ڈویژن سردار محمد لطیف خان ،ڈی ایف او ساجد ندیم ،ایس ڈی او محمود علی ،چیئرمین ضلع زکوٰة کونسل قمر دین قمر ،ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال ،عالمگیر خان (ڈی آر یو)،ملک محمد ایوب ،عبدالمناف کیانی رینج آفیسر واٹر شیڈ ،نمائندہ ایشین ڈویلپمنٹ پروجیکٹس رینج آفیسر محمد صدیق ،تحصیلدارزاہد چوہان اور صدر انجمن تاجران چوہدری محمد جمیل نے شرکت کی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.