Live Updates

خیرپور کے عوام نے پٹرول مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا

جمعہ 2 نومبر 2018 15:51

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) خیرپور کے عوام نے پٹرول مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے سبب سکھر ۔خیرپور ۔رانی پور۔لاڑکانہ۔گمبٹ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ویگنوں بسوں کے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان منہ مانگے کرائے وصول کرنے پر تلخ کلامی تصادم کے نتیجے میں دس افراد معمولی زخمی ہوگئے معاملہ رفع دفع۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع بھر کے عوام نے نیا پاکستان عمران خان کی حکومت کے سی این جی ،پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے وعدے وفا نہیں کئے اور وہ عوام پر وار در وار سے بھی گریز نہیں کررہی ہے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت کے بعد سے آنے والی حکومت نے عوام کو مسائل اور مہنگائی کی دلدل میں ہی دھکیلا ہے عوام کو سکھ چین کی زندگی کی خوشیاں چھینی ہیں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی ۔

(جاری ہے)

سبزی ،فروٹ سمیت دیگر عام ضروریات زندگی کی اشیاء کے دام بھی خود بخود آسمان پر پہنچ گئے ہیں کھانے پینے کی اشیاء غریب محنت کش طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ۔انہوں نے سی این جی اور پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ختم کیا جائے تاکہ غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کا لقمہ سکون سے کھاسکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات