مولانا سمیع الحق کی شہادت ایک الم ناک واقعہ ہے ،ْپیر نور الحق قادری

جمعہ 2 نومبر 2018 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت ایک الم ناک واقعہ ہے۔ایک بیان میں پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہو گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دکھی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے