ریاستی عوام کی فلاح ، تعمیر و ترقی ، گڈ گورننس کا قیام ، غربت کا خاتمہ ، سیاحت کا فروغ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا محورومرکز ہے،وزیر تعلیم آزاد کشمیر

محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے مرحلہ وار بنیادوں پر حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں ،میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بیرسٹر افتخار علی گیلانی

بدھ 7 نومبر 2018 17:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ ریاستی عوام کی فلاح ، تعمیر و ترقی ، گڈ گورننس کا قیام ، غربت کا خاتمہ ، سیاحت کا فروغ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا محورومرکز ہے آزادکشمیر میں موجودہ دور حکومت کے دوران بلا تفریق عوام کو سرکاری ملازمتوں میں تعیناتی کے مواقع فراہم کئے گئے اگر ماضی کے حکمرانوں کی طرح ہم بھی چاہتے تو سیاسی بنیادوں پر سرکاری ملازمتوں پر تعیناتیاں کرتے لیکن ہم نے میرٹ کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا این ٹی ایس موجودہ حکومت کے کارناموں میں ایک اہم کارنامہ ہے جس سے عوام کا محکمہ تعلیم میں تعیناتیوں پر اعتبار قائم ہوا اور آزادکشمیر کے باصلاحیت شہریوں کو میرٹ پر آنے کے بعد دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں اپنی محنت اور میرٹ کے بل بوتے پر نوجوانوں نے نوکریاں حاصل کیں محکمہ تعلیم میں میرٹ کے قیام سے آزادکشمیر کی نسل نو کو میعاری تعلیمی کی فراہمی ایک مثبت قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتوں نے میرٹ پائمالی کے ریکارڈ قائم کئے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ انتخابات میں میرٹ پر تعیناتیوں کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا ہے محکمہ تعلیم کو سیاست کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ہماری نسلوںکو میعاری تعلیم کا حق دینے کے بجائے حکمرانوں نے محکموں کو سیاسی کارکنوں کی نوکریوں کا ایک ذریعہ بنا رکھا تھا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان تمام معاملات پر جرات مند اقدامات اٹھاتے ہوئے محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے بہترین پالیسیاں وضح کی ہیں محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے مرحلہ وار بنیادوں پر حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔