سندھ بینک نے انورمجید کو70 ارب روپے قرضہ دیا، تھرکے عوام قرضہ نہ ملنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

جمعہ 9 نومبر 2018 17:50

سندھ بینک نے انورمجید کو70 ارب روپے قرضہ دیا، تھرکے عوام قرضہ نہ ملنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پالیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا آج تھرپارکر سمیت پوری سندھ میں مافیاز کا راج قائم ہے پچھلے دس سالوں میں عوام کے نام پر اسکیمیں بنا کر کرپشن کی گئی، سود نہ دینے پر وزیراعلیٰ کے شہر میں لوگوں کو قتل کر دیا گیا تھا لیکن سندھ سندھ بینک نے سترارب روپے کا قرضہ انورمجید کو دیا،جبکہ تھر کی عوام کو قرضہ نہیں دے سکتے اگر بینکوں سے غریبوں کو قرضہ ملتا تو خودکشیاں نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

انورمجید نے سبسڈی لی کیا عوام کو انکے پیسے ملے ہیں سب سیڈی کے نام پر اربوں روپوں کی کرپشن کی گئی آج کسان غربت کی چکی میں پس رہا ہے کاشتکاروں کو فصل کے ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان کا معاشی قتلام کیا جارہا ہے، سندھ حکومت جواب دے آبادگاروں کو واجبات کب ملیں گی قائم علی شاہ نے علامہ اقبال کے شعر میں بلاول زرداری کو شامل کردیاتھا جب سے علامہ اقبال کی روح ضرور تڑپی ہوگی۔ سندھ میں آگ بجھانے کے لئے فائر برگیڈ ملنا مشکل ہوتا ہے جبکہ وزیر بلدیات سعید غنی کے استقبال کے لئے سانگھڑ میں فائر برگیڈ سے راستوں میں پانی سے صفائی کی جارہی تھی۔