Live Updates

شیلٹر ہوم کیلئے مخیرحضرات پر مشتمل بورڈ بنائیں گے،عمران خان

بورڈ شیلٹر ہوم میں رہن سہن، صفائی اور کھانے کا بندوبست کرے گا، مخیرحضرات بھی کھانا دیا کریں گے، فلاح گاہ کے نام سے فلاحی منصوبے کا آغاز کردیا، کے پی میں بھی شیلٹر ہوم بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کالاہور میں پانچ شیلٹر ہومزکے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 نومبر 2018 15:47

شیلٹر ہوم کیلئے مخیرحضرات پر مشتمل بورڈ بنائیں گے،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شیلٹر ہوم کیلئے مخیرحضرات پر مشتمل بورڈ بنائیں گے،بورڈ لوگوں کیلئے رہن سہن ، صفائی اور کھانے کا بندوبست کریں گے،مخیرحضرات بھی کھانا دینے آیاکریں گے،فلاح گاہ کے نام سے فلاحی منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے آج لاہورمیں شیلٹر ہوم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کا تصور بن چکا تھا۔

عثمان بزدار کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں بجلی تک نہیں ہے۔جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔اڑھائی لاکھ لوگوں کیلئے پانی ، بجلی نہیں ہے۔ ڈاکٹر ز اور اسپتال نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی انسان مشکل میں ہوتا ہے تواس کواحساس انسانیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سڑکوں پر لوگ سوتے ہیں ، بارش ہوتی یا گرمی یا سردی میں وہ کیسے سوتے ہوں گے؟جو سڑکوں پر سوتے ہیں ان کی صحت کیسی ہوتی ہوگی؟ ان کی کسی کوئی فکر نہیں ہے۔

کیونکہ یہ ہمارے ووٹرز نہیں ہیں انہوں نے ہمیں الیکشن نہیں جتوانا ہے۔ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہمارے پاس کمی احساس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصول لوگوں کے فلاح کے تھے۔ ہم نے مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو لیکر چلنا ہے۔ابھی ہمیں موقع ہی نہیں ملا، ہمیں قرضوں کی قسطیں ادا کرنے اور ملک کو مالی بحران سے نکالنے کی کوشش کی ۔

اللہ کا شکر ہے ہم ڈیفالٹر ہونے سے بچ گئے ہیں۔چین اور سعودی عرب نے ہماری بہت مدد کی ہے۔تاہم اب ہم نے لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام شروع کیا ہے۔احساس اور رحم کے جذبے کے تحت لاہور میں پانچ مختلف جگہوں پر 5 شیلٹر ہوم بنائے ہیں۔ شیلٹر ہوم کا ایک بورڈ بنائیں گے۔ جو ان ہومز کی دیکھ بھال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیراتی کام ہے اس لیے مجھے پتا ہے کہ ہم نے کیسے چلنا ہے۔

شیلٹر ہوم کا بورڈ رہن سہن کے انتظام ، صفائی اور کاکھانے کیلئے بندوبست کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کا پیکج لیکر آرہے ہیں۔تمام وہ لوگ جولوگوں کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں ۔ان کوایک ہی چھتری تلے جمع کریں گے۔ہم نے چین سے سیکھا ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔آئندہ 10روز میں غربت کونکالنے کا پیکج متعارف کروائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات