Live Updates

اختلافات سے اپوزیشن کو فائدہ ،مل جل آگے بڑھیں ،عمران خان کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

عثمان بزدار ایک بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں، آپس کی چپقلش سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نقصان ہو سکتا ہے ، جذبات کی بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لئے اتحادی جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے بھی رابطے تیز کرنے کی ہدایت وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کا 14 نومبر کو اجلاس طلب کر لیا

اتوار 11 نومبر 2018 18:10

اختلافات سے اپوزیشن کو فائدہ ،مل جل آگے بڑھیں ،عمران خان کی پارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلیئر کر دیا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور ان کی حمایت کو برقرار رکھا جائے ، اختلافات سے اپوزیشن فائدہ اٹھا سکتیں ہیں ،تمام اراکین اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور گزشتہ رات عمران خان اور جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو واضح الفاظ میں کہا کہ صوبائی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے اور عثمان بزدار ایک بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور ان کی مکمل حمایت کی جائے ۔

(جاری ہے)

آپس کی چپقلش سے وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے اس لئے کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کی بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لئے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور اتحادی جماعتوں سمیت اراکین اسمبلی سے بات چیت کرنے کا بھی کہا جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اتحاد ی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے بیان کی حمایت میں کہا کہ عثمان بزدار ایک مکمل بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا اور ہم تبدیلی کی جدوجہد میں عثمان بزدار کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات