ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات

پیر 12 نومبر 2018 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، پشاور، سرگودھا، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

(آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام09، پٹن، مالم جبہ08، دیر 07، بالاکوٹ 06، سیدوشریف، پارہ چنار 02، دروش 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02، مظفر ا?باد 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔