برطانیہ میں کشمیر اوورسیز کمیشن کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس

سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بورڈآف انویسٹمنٹ قائم کردیا، آزاد کشمیر میں بہتر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، راجہ فاروق حیدر خان

منگل 13 نومبر 2018 16:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کشمیر اوورسیز کمیشن کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور دیگر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بورڈآف انویسٹمنٹ قائم کردیا، آزاد کشمیر میں بہتر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، ہائیڈرو پاور اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز سرمایہ کاروں کو 99 سال لیز پر زمین سستے داموں دیں گے۔خیال رہے کہ برطانیہ کے علاقے لوٹن میں کشمیر اوورسیز کمیشن کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس ہوئی، لوٹن میں منعقدہ کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی دی گئی۔