کراچی،سندھ متبادل توانائی کے ذرائع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، امتیاز شیخ

وفاق تعاون کرے تو سندھ پورے ملک کے لیے سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے،صوبائی وزیر صنعت

منگل 13 نومبر 2018 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ متبادل توانائی کے ذرائع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اگر وفاق تعاون کرے تو سندھ پورے ملک کے لیے سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کورنگی ایسوسی ایشن ا?ف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تاجروں سے پرانا تعلق رہا ہی. اور تاجروں کے مسائل سے واقف ہوں ، کراچی پاکستان کا دل ہی. اور یھاں کے لوگ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں ، آج تاجروں کو توانائی دینے آیا ہوں ، گیس اور بجلی کی لوشیڈنگ تاحال جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے انڈسٹری کی صنعت کے مسائل بڑھے ہیں ، ایک سو تیس میگا واٹ کی بجلی تھر کول سے نیشنل گرڈ میں شامل ہوجا? گی ، تھر کول پاکستان کی معیشت میں بہت بڑا کردار ادا کرے گی ، تھر کول میں تقریبن 12 بلاکس قائم کیے گئے ہیں.جس سے بجلی پیدا کی جا? گی ، تھر کے کوئلے پر تاجروں کو سرمایاکاری کی دعوت دینے آیا ہوں ، اگر کوئی تھر کے کوئلے پر سرمایاکاری کرنا چاہی.تو سندھ حکومت بھرپور تعاون کریں گے ،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق کے پاس پچیس سولر اور پنتیس ونڈ انرجی کے پراجیکٹ زیر التوا کا شکار ہیں ، سندھ متبادل توانائی کے ذرائع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اگر وفاق تعاون کرے تو سندھ پورے ملک کے لیے سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پچیس سو ایم ایم سی گیس پیدا کرتا ہے مگر وفاق کی جانب سے صرف گیاراں سو ایم ایم سے واپس دیا جاتا ہے ، سندھ کو اس کی گیس کی پیداوار کے مطابق آئینی حق دیا جائے۔

#