Live Updates

پناہ پراجیکٹ بے سہارا افراد کو سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا، نصرت واحد

وزیر اعظم عمران خان متوسط طبقے کی تقدیر بدلنے کے مشن پرگامزن ہیں، رکن قومی اسمبلی

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ پناہ پراجیکٹ بے سہارا افراد کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان متوسط طبقے کی تقدیر بدلنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ ہائوسنگ اسکیم - پناہ پراجیکٹ و دیگر منصوبوں سے غریب افراد کو سہولتیں ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ موجودہ حالات میں مشکلات عارضی ہیں۔ مہنگائی اور غربت کو کنٹرول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نصرت واحد نے مزید کہا کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ صحت و تعلیم کے منصوبے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے شہروں و دیہاتوں میں بلا تفریق عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

نصرت واحد نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں تحریک انصاف کے پاس وزارت اعلیٰ نہیں ہے لیکن ہم سندھ کی ترقی بالخصوص کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات