ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 14 نومبر 2018 18:23

ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر دکی میں کل بروز جمعرات کو ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔ ضمنی الیکشن صوبائی نشست پی بی 6 اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت نے اہم اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے پبی میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے باعث کل دکی میں تمام  نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں دکی میں زیادہ سے زیادہ ٹرن آوٹ کی امید کی جا رہی ہے۔