سید علی گیلانی اپنے داماد کی رحلت پر بیٹی کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوپور گئے

جمعرات 15 نومبر 2018 18:43

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اپنے داماد غلام حسن مخدومی کی رحلت پر اپنی بیٹی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سوپور کے علاقے ڈورو گئے۔ ڈورو سید علی گیلانی کا آبائی علاقہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ آٹھ برس سے زائد عرصے سے سرینگرکے علاقے حیدر پورہ میں اپنے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے تاہم جمعرات انہیں سوپور جانے کی اجازت دی گئی۔

غلام حسن مخدومی معدے کے سرطان میں مبتلا تھے اور وہ منگل کے روز سرینگر کے ایک ہسپتا ل میں وفات پا گئے تھے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے ایک وفد نے تنظیم کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کی قیادت میں سید علی گیلانی کیساتھ سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے داما د کی وفات پر انکے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔