Live Updates

کرپشن کیسز پر مک مکا نہیںہونا چاہئے ‘صدر مملکت

ناموس رسالتؐ پر جان دینے کو تیار ہیں‘حکومت کو دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے کا مشورہ لال مسجد واقعہ سوچ کر دیا ‘ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر علمدرآمد ضروری ہے‘ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھاؤ ں گا ‘حکومت پر احتساب کاالزام لگانا درست نہیں ‘ بطور صدر کسی استثنیٰ کا خواہش مند نہیں ‘ بذریعہ وکیل عدالت کو آگاہ کر دیا میرا مقدمہ منطقی انجام تک پہنچایاجائے ‘خواہش ہے خودمقدمہ لڑکر بلوچستان کی عوام میں احساس محرومی دور کروں ‘ لاپتہ افراد معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہئے‘خواتین کے وارثت میں حصے سے متعلق جلد نیا قانون متعارف کرایا جائیگا‘صدر کی حیثیت سے حلف کی پاسداری کروں گا ‘انٹرویو

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

کرپشن کیسز پر مک مکا نہیںہونا چاہئے ‘صدر مملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز پر مک مکا نہیںہونا چاہئے ‘ ناموس رسالتؐ پر جان دینے کو تیار ہیں‘حکومت کو دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے کا مشورہ لال مسجد واقعہ سوچ کر دیا ‘ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر علمدرآمد ضروری ہے‘ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھاؤ ں گا ‘حکومت پر احتساب کاالزام لگانا درست نہیں ‘ بطور صدر کسی استثنیٰ کا خواہش مند نہیں ‘ بذریعہ وکیل عدالت کو آگاہ کر دیا میرا مقدمہ منطقی انجام تک پہنچایاجائے ‘خواہش ہے خودمقدمہ لڑکر بلوچستان کی عوام میں احساس محرومی دور کروں ‘ لاپتہ افراد معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہئے‘خواتین کے وارثت میں حصے سے متعلق جلد نیا قانون متعارف کرایا جائیگا‘صدر کی حیثیت سے حلف کی پاسداری کروں گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت چلانے کی کوشش کرنی چاہئے تا ہم کرپشن کیسز پر مک مکا نہیںہونا چاہئے خواتین کا وراثت میںحصہ کے لئے بہت جلد ایک قانو ن لا یا جا ررہا ہے جس کے مطابق وراثت کے اندرنا درا کے بے فارم کے اعتبار سے جن لو گوں کا نا م اس میں مو جو د ہے ان کو فوراء مو روثی سرٹفیکٹ مل جا ئے گا یہ سرٹفیکٹ 15دن کے اند اند ر دیا جا ئے گا کیو نکہ قرآن پا ک میں ہے کہ جو وراثت کو پورا نہیں کر ئے گا وہ ابدی جہنمی ہے اس لیے ریا ست کا فرض ہے کہ وہ اس پر قانو ن سازی کرئے ،تعلیم ، پینے کا صاف پانی زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور صفائی اپنا کر بیماریوں سے بچاؤ ریاستی ترجیحات میں شامل ہے ،پروٹوکول کی خواہش نہیں ایوان صدر عوام کے لئے کھولنے کی ہدایت کی ہے ، اپنے خلاف کسی مقدمے میں صدارتی استثنیٰ نہیںلوں گا ۔

تفصیلا ت کے مطابق صدر مملکت عارف علو ی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ پر جان دینے کو تیار ہیں، یہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلوں پر قانون کے مطابق علمدرآمد ضروری ہے تا ہم غریب عوام کے املاک کو نقصان پہنچانا سنت رسول کی بھی خلاف ورزی ہے اسلام بہت خوبصورت مذہب ہے صفائی نصف ایمان ہے اور میر ا ماننا ہیکہ احتیاط پر خرچ ہونے والا ایک روپیہ بیماری کے علاج پر خرچ ہونے والے سو روپے سے بچا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں بطور صدر کسی استثنیٰ کا خواہش مند نہیں اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو آگاہ کر دیا ہے کہ میرا مقدمہ منطقی انجام تک پہنچایاجائے کیونکہ مجھ پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے تھے اور دھرنے والوں کو بندوقیں سپلائی کرنے کاالزام ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کرتا رہتا ہوں لیکن سیکیورٹی ادارے احتیاطی تدابیر کے طور پر ضروری اقدامات کرتے ہیں میں تو رکشے میںبھی سفر کرتا رہا ہوں ایوان صدر کو عوام کے لئے کھول کر عوام سے رشتہ بحال رکھنا چاہتا ہوں خواہش ہے کہ جس طرح وائٹ ہاؤس میںعوام آتے ہیں ایوان صدر میں بھی اسی طرح عوام کا آناجا%ناہو انہوں نے کہا کہ مصروف مصور صارفین کے نایا ب فن پاروںکی نمائش سے ایوان صدر میں عوامی آمدو رفت کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ ایوان صدر کے اخراجات بھی کافی کم کر لئے ہیں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین کے تحت تمام پاکستانیوں کا صدر ہو ں حلف کی پاسداری کروں گا خواہس ہے ہفتہ میں ایک دن پارلیمنٹ جا کر لوگوں سے ملاقاتیں کروں زیر التوا قانون سازی پر کام کرنے کا ہمیشہ خواہش مند رہا ہوں چاہتا ہوں بل اسمبلی میں پیش ہونے سے پہلے میرے پاس آئے تا کہ خامیوں کی نشاندہی ہو سکے ابھی تک میرے پاس دستخط کے لئے کوئی بل نہیں آیالیکن ایک بہت بڑا بل آخری مراحل میں ہے اس بل پر وزیر قانو ن فروغ نسیم نے بہت کا م کیا ہے یہ بل وراثت کے حوا لے سے ہے پاکستان میں 90سے 95فیصد عورتوں کو وراثت نہیں ملتی ہم چاہتے ہیں کہ اسلا م نے عورت کو جو حق دیا ہے وہ اس کو ملنا چائیے وہ بل یہ ہے کہ وراثت میں کے اند ر نا درا کے بے فارم کے اعتبار سے جن لو گوں کا نا م اس میں مو جو د ہے ان کو فورا مو رثی سرٹیفیکٹ مل جا ئے اور یہ کا م 15دن کے اند ہو نا چاہیے ابھی اس کا م کے لئے 6سے 8ما ہ لگ جا تے ہیں اور پیسے بھی بہت سارے خرچ ہو جا تے ہیں دوسری چیز یہ ہے کہ وراثت میں بہن کو جو حق ملتا ہے اس کا بھا ئی جا کر یہ کہہ کر واپس لینے کی کو شش کر تا ہے کہ یہ خاند ان کی جا ئیداد ہے واپس کر دو ہم چا ہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو ں کیو نکہ قرآن پا ک میں وراثت کا ذکر ہے اس میں کہا گیا ہے کہ جو وراثت کو پو را نہیں کرئیگا وہ ابدی جہنمی ہے، قرآن سنت کے مطابق قانون سازی کی جائے اس سلسلے میں اسلامی نظر یاتی کونسل کو فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا مقدمہ خود لڑ کران کا احساس محرومی دور کرنے کی خواہش ہے مذہبی لگاؤ پیچیدہ معاملہ ہے ٹھنڈے دماغ سے حل کرنا ضروری ہوتاہے۔ حکومت کو دھرنے اور احتجاج والوں سے مذاکرات کرنے کا مشورہ اس لئے دیا کہ لال مسجد جیسا کوئی واقعہ نہ دہرایا جا سکے کیونکہ لوگوں کو مارنا ریاست کی رٹ نہیں ہے جبکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر گفتگو ہوتی رہتی ہے اس مسئلے کو جلد از جلد حل ہونا چاہئے ۔

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھاؤ ں گا جس سطح پر بھی امریکیوں سے ملاقات ہو گی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات ضرور کروں گا ، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجو دہ اپوزیشن جماعتیں طویل عرصہ حکومت میں رہیں اس لئے ان کا حساب ہو رہا ہے جب موجودہ حکومت کا اقتدار کا عرصہ مکمل ہو گا تو ان کے احتساب کی باری آئے گی لیکن حکومت پر احتساب کاالزام لگانا درست نہیں احتساب تو نیب کر رہی ہے حکومت تو اپنا کام کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات