Live Updates

ہماری حکومت نے تمام آپشنز پر غور کرتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت و ٹھوس اقدامات کیے، گزشتہ تین مہینوں سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 17 نومبر 2018 00:30

ہماری حکومت نے تمام آپشنز پر غور کرتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام کے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک اقتصادی بحران کا شکار تھا، ہماری حکومت نے تمام آپشنز پر غور کرتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت و ٹھوس اقدامات کیے جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے چین اور سعودی عرب کے دونوں دورے انتہائی کامیاب رہے جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری میں مدد کی۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریاست کے معاملات چلانے کے لیے حکومت کم سے کم شرح سود پر قرض حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اقتصادی چیلنجز میں مدد کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بیل آئوٹ پیکج ناگزیر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل سمیت پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کی نجکاری کا ابھی تک حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاق کا تمام صوبوں کے ساتھ اچھے تعاون اور بہتر کام کرنے والا تعلق ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان اختلاف رائے بھی نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات