مقبوضہ کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف مکمل ہڑتال

ہفتہ 17 نومبر 2018 12:25

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے آج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔

مقبوضہ علاقے میں9 مرحلوں پر مشتمل نام نہاد پنچایتی انتخابات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ پنچایتی انتخابات کا بھی اسی طرح بائیکاٹ کریں جس طرح انہوں نے میونسپل انتخابات کا کیا تھا۔ انہوں نے انتخابات والے دنوں میں ہر متعلقہ علاقے میں بھی ہڑتال کی کال دی ہے۔