Live Updates

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹوئیٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی

پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو امریکہ سے لے کر بدلے میں کچھ نہیں دیتے، اب پاکستان کو ہم کچھ نہیں دیں گے۔معاملہ ختم ہوا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 21:00

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹوئیٹر پر لفظی جنگ ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹوئیٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو امریکہ سے لے کر بدلے میں کچھ نہیں دیتے، اب پاکستان کو ہم کچھ نہیں دیں گے۔معاملہ ختم ہوا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بیان دیا تو ٹوئیٹر پر پاکستان اور امریکہ کے سربراہان میں لفظی جنگ چھڑ چکی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف جنابِ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔ 1. ستمبر 11 کے حملوں میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا مگر پاکستان نے امریکی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

2. اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانی جان سے گئے اور معیشت کو 123 ارب ڈالرز کا شدید دھچکہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کی حقیر سی امداد دی گئی۔

3. ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے عام پاکستانی کی زندگی کو تہہ وبالا کر دیا۔ پاکستان امریکہ کو رسد کی زمینی اور فضائی راہداریاں بھی بلامعاوضہ فراہم کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کا نام لے سکتے ہیں جس نے اس نوعیت کی قربانیاں پیش کی ہوں؟ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے کی بجائے امریکہ کو تجزیہ کرنا چاہئیے کہ 140،000 ناٹو، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں اور ایک کھرب ڈالرز کے اخراجات کے باوجود طالبان پہلے سے توانا کیوں ہیں؟ اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے بھی ٹوئیٹ کئیے
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو ہم ڈالرز نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہم سے ڈالر لینے کے بعد بھی کچھ نہیں کریں گے جیسا کہ اسامہ بن لادن اور افغانستان کا معاملہ سب کے سامنے ہے ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو امریکہ سے لے کر بدلے میں کچھ نہیں دیتے، اب پاکستان کو ہم کچھ نہیں دیں گے۔معاملہ ختم ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات