Live Updates

سیاست بعد میں پہلے پاکستان

وزیر اعظم کے ٹرمپ کو جوابی ٹوئیٹ پر خواجہ سعد رفیق بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 22:54

سیاست بعد میں پہلے پاکستان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو ٹوئیٹر پر جواب دیا تو خواجہ سعد رفیق سیاسی مخالفت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بیان دیا تو ٹوئیٹر پر پاکستان اور امریکہ کے سربراہان میں لفظی جنگ چھڑ چکی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف جنابِ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔ 1. ستمبر 11 کے حملوں میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا مگر پاکستان نے امریکی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ 2. اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانی جان سے گئے اور معیشت کو 123 ارب ڈالرز کا شدید دھچکہ پہنچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کی حقیر سی امداد دی گئی۔

3. ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے عام پاکستانی کی زندگی کو تہہ وبالا کر دیا۔ پاکستان امریکہ کو رسد کی زمینی اور فضائی راہداریاں بھی بلامعاوضہ فراہم کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کا نام لے سکتے ہیں جس نے اس نوعیت کی قربانیاں پیش کی ہوں؟ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے کی بجائے امریکہ کو تجزیہ کرنا چاہئیے کہ 140،000 ناٹو، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں اور ایک کھرب ڈالرز کے اخراجات کے باوجود طالبان پہلے سے توانا کیوں ہیں؟ اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے بھی ٹوئیٹ کئیے
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو ہم ڈالرز نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہم سے ڈالر لینے کے بعد بھی کچھ نہیں کریں گے جیسا کہ اسامہ بن لادن اور افغانستان کا معاملہ سب کے سامنے ہے ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو امریکہ سے لے کر بدلے میں کچھ نہیں دیتے، اب پاکستان کو ہم کچھ نہیں دیں گے۔

معاملہ ختم ہوا۔اسکا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی جوابی ٹوئیٹ کر دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی خام خیالی کے باعث پاکستان کے ان زخموں کی توہین ہوئی ہے جو زخم اس نے امریکہ کی جنگ میں اٹھائے ہیں ۔اس جنگ میں پاکستان نے شہادتوں ، معذوریوں اور اقتصادی نقصان کا بوجھ اٹھایا ہے۔پاکستان امریکہ کی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکا۔

اب بس اب ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے لوگوں اور ہمارے ملک کے مفاد میں ہوگا۔اس پر سابق وزیر ریلوے اور سخت ترین سیاسی مخالف خواجہ سعد رفیق بھی وزیر اعظم عمران خان کو داد دینے پہنچ گئے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئیٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی۔
جس پر ایک صارف نے خواجہ سعد رفیق کو شانداز الفاظ میں داد دے ڈالی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات