پشاور میں زیرتعمیر مکان کی دیوار گرگئی‘ ایک مزدور جاں بحق‘ چھ زخمی

منگل 20 نومبر 2018 13:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پشاور کے علاقے لنڈی سڑک میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے‘ پولیس ذرائع کے مطابق مزدور مذکورہ علاقے میں زیر تعمیر مکان کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اس دوران دیوارگرنے سے ملبے تلے دب گئے‘ مقامی افراد نے ملبہ ہٹاکر مزدوروں کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا‘ تاہم اس دوران ایک مزدور جاں بحق ہوگیا‘ دیگر زخمیوں کو علاج معالجہ کی غرض سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں داخل کردیاگیاہے۔