Live Updates

وزیراعظم کی کابل دھماکے کی مذمت،

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارا عزم متزلزل نہیں ہو سکتا: عمران خان

منگل 20 نومبر 2018 23:46

وزیراعظم کی کابل دھماکے کی مذمت،
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابل دھماکے کی مذمت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام افغان بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم متزلزل نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی کی تقریب کے دوران ہونے والے 2 خود کش حملوں سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،داعش سمیت کسی نے بھی تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات