ٹرمپ کی سیاست نے امریکی معاشرے کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے،سینیٹر شیری رحمان

پاکستان بارے امریکی رویے کے دور س نتائج ہیں، امریکہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے ذریعے اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے،انٹرویو

منگل 20 نومبر 2018 23:46

ٹرمپ کی سیاست نے امریکی معاشرے کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے،سینیٹر شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی سیاست نے امریکی معاشرے کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے، پاکستان کے بارے میں امریکی رویے کے دور س نتائج ہیں، امریکہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے ذریعے اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیاست میں روش کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔

حکومت کو امریکا کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میںلینا چاہئے ۔ اور پارلیمنٹ اتحادیوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سیاست نے امریکی معاشرے کو تقسیم کر دیا ہے لیکن پاکستان سے متعلق امریکہ کے رویے کے اثرات دور تک ہو سکتے ہیں امریکا آئی ایم ایف اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ذریعے اثرورسوخ استعمال کر کے پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش ضرور کرے گا۔