بلوچستان ہائی کورٹ نے مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

لیکشن کمیشن فریقین کی موجودگی میں 29 نومبر کو مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کرائیں جائے، جسٹس عبداللہ بلوچ

جمعرات 22 نومبر 2018 19:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی جانب سے شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ پیش ہوئے : درخواست گزار کے وکیل کی مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا منظور کر لی الیکشن ٹربیونل نے مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا الیکشن ٹربیونل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فریقین کی موجودگی میں 29 نومبر کو مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کرائیں جائے انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی الیکشن ٹریبونل میں رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف وزیراعلی بلوچستان کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے بیریسٹر افتخار رضا جبکہ رکن قومی اسلم بھوتانی کی جانب سے خورشید کھوسہ ایڈووکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے سماعت کے دوران وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی جانب سے پیش گواہ کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے این اے 272 کے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کررکھا ہے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کے خلاف نوابزادہ لشکری رئیسانی کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل ریاض احمد ایڈوکیٹ، نصراللہ زیرے کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے 6 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی رکن اسمبلی نصیر شاہوانی کے خلاف خان زمان کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ پیش ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل، سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی رکن اسمبلی احمد نواز کے خلاف عبدالخالق کی درخواست پر سماعت ہوئی فریقین کے وکلا، نمائندہ الیکشن کمیشن پیش ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب دائر، سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی رکن اسمبلی اختر لانگو کے خلاف حضرت عمر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرادیا، سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔