کراچی حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھوبی ایل اے کا کمانڈر ہے

اسلم اچھو ڈیڑھ سال پہلے اپنے ساتھیوں سمیت ایک آپریشن میں زخمی ہو گیا تھا ،بعد ازاں یہ بھارت فرار ہوا ،جہاں اسکا علاج کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 نومبر 2018 19:43

کراچی حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھوبی ایل اے کا کمانڈر ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2018ء) کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو کا تعلق بی ایل اے کے باغی گروہ سے ہے ۔ڈیڑھ سال قبل اس کے متعدد ساتھی آاپریشن میں قتل ہو گئے تھے جب کہ یہ زخمی ہو کر بھاگ نکلا اور بھارت فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو سے متعلق تشویشناک تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔

اسلم اچھو بی ایل اے کےسربراہ ڈاکٹر اللہ نذرکااہم ترین کمانڈر ہے۔بی ایل اےکمانڈر اسلم اچھوسبی کے قریب آپریشن میں زخمی ہوا تھا جبکہ اس کے متعدد ساتھی اس آپریشن میں مارے گئے تھے۔ڈیڑھ سال پہلےہونیوالے آپریشن میں بی ایل اے کےکئی دہشتگردمارےگئےتھے۔اسلم اچھو کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ، دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

:اسلم اچھو وکلا،پولیس اہلکاروں، صحافیوں ، ڈاکٹرز کی کلنگ میں ملوث ہے۔

تاہم اسلم اچھو کسی طرح پاکستان سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گیا جہاں دہلی کے میکس اسپتال میں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقہ کلفٹن بلاک 4 میں دہشتگردوں نے آج صبح چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ کراچی پولیس اور رینجرز کی جرأت مندی اور بہادری نے ہی دہشتگردوں کی چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس موقع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں ایک خاتون افسر نے بھی حصہ لیا جن کی بہادری کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے