Live Updates

عمران کو وقت دیں، سو دنوں کی باتیں سیاسی تھیں ، نعیم بخاری

نوازشریف کو علیمہ خان کے معاملے پر خاموش رہنا چاہئے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 نومبر 2018 20:39

عمران کو وقت دیں، سو دنوں کی باتیں سیاسی تھیں ، نعیم بخاری
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) معروف قانون دان اور رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو تھوڑا وقت دیں، سو دنوں کی باتیں سیاسی تھیں ، نوازشریف کو علیمہ خان کے معاملے پر خاموش رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں میڑو کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے پیش ہوئے کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، کیس کی آئندہ سماعت 17 دسمبر کو ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں نعیم بخاری نے کہاکہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے، لیکن ہم ٹیکس دینا نہیں چاہتے ہیں، بجلی، گیس اور پانی چوری کرکے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات