Live Updates

وائس چانسلر ڈاکٹر سرور اور رجسٹرار دل نواز گومل یونیورسٹی کی تباہی کے اہم ترین ذمہ دار ہیں، فوری برطرف کیا جائے، رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب کا صدر مملکت ، گورنر خیبرپختونخوا کو خط

اتوار 2 دسمبر 2018 18:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے ایم این اے شیخ یعقوب نے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سرور اور رجسٹرار دل نواز کو گومل یونیورسٹی کی تباہی کا اہم ترین زمہ دار قرار دیتے ہوئے حکومت سے انکی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے صدر مملکت عارف علوی اور چانسلر گورنر خیبرپختونخواہ کے نام لکھے گئے خط میں ایم این اے شیخ یعقوب نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں واقع ملک کی قدم علمی درسگاہ تباہی کا شکار ہے جسکی زمہ داری وائس چانسلر ڈاکٹر سرور اور رجسٹرار دل نواذ پر عائد ہوتی ہے ۔

یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی میں ملوث اہلکاروں کو وی سی اور رجسٹرار کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

بدعنوانیوں مالی اخلاقی کرپشن اور ہٹ دھرمی کے باعث ادارہ کی بہتری کے لیئے ہماری کوششیں بھی رائیگاں جارہی ہیں خط میں لکھا گیا کہ مسئلہ کے حل کے لیے میں نے وی سی سے بھی ملاقات کی فپواسا بھی متحرک ہوئی سول سوسائٹی نے بھی کوشش کی مگر کرپٹ یونیورسٹی انتظامیہ اصلاح پر آمادہ ہی نہیں ایم این اے شیخ یعقوب نے اپنے خط میں واضح کیا کہ رجسٹرار دل نواز اور وی سی ڈاکٹر سرور کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانا اور انکی جگہ پر ایماندار اور غیر متنازعہ غیر جانبدار وی سی اور رجسٹرار کی فوری تعیناتی گومل کو بند ہونے اور تباہ ہونے سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے اور موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سرور اور رجسٹرار دل نواز کے دور میں ہونے والے مالی اخراجات اور بھرتیوں اور دیگر اقدامات پر ایک شفاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے ۔

شیخ یعقوب نے کہا کہ بطور حلقہ ایم این اے میں انتہائی پریشان کن صورت حال سے دوچار ہوں کرپٹ عناصر کا اتحاد ملک کے ایک عظیم ادارہ کو تباہ کررہا ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ گومل یونیورسٹی ملک کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں سولہویں سے انتالیسویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔ کوالٹی اور داخلوں میں کمی ہوگئی ہے ۔ یونیورسٹی کا مالی خسارہ بڑھ گیا ہے۔

بیوٹی فکیشن کتابوں کی خریداری۔ ٹی اے ڈی اے اور دیگر امور میں مالی بدعنوانی عروج پر ہے ۔ شعبہ فنانس کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ پچاس ملین روپے کرپٹ رجسٹرار دل نوازسے ریکوری کے آڈٹ پیرا موجود ہے ۔ یونیورسٹی میں وی سی اور رجسٹرار کی گود میں بیٹھے ملازمین جنسی ہراسانی میں ملوث ہیں ۔ کرپشن میں ساتھ نہ دینے والے ملازمین کے خلاف انکوائری بنانا انہیں نوکری سے ہٹانے کی روش اختیار کر کے دیگر ملازمین کو بلیک میل کیا جارہا ہے اور ایسی صورت حال نہ صرف حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے بلکہ ادارہ بھی ختم ہونے کے قریب ہے لہذا فوری کارروائی کی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات