
کرتار پور بارڈر کھولنا بڑا اقدام، حکومت نے 100دنوں میںانتظامی، مالیاتی سمت کو درست کر دیا، سابق وزیراعظم سردار عتیق کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
پیر 3 دسمبر 2018 15:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کرتار پور بارڈر کھولنا حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے ۔ انہوںنے اس بات سے اپنی دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔
اس پر میں وزیراعظم عمران اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کرتار پور بارڈر کھولنے پر سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی خوبصورت باتیں کی ہیں جو حقائق پر مبنی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور قیادت نہ بھارت سے نفرت کرتی ہے اور نہ ہی ہندوؤں سے ، صرف اور صرف بھارت کی انتہا پسند پالیسیاں راستے میں رکاوٹ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرتار پور بارڈر سے یہ ثابت ہو گیا ہے اور پوری دنیا میں یہ پیغام گیا ہے کہ ہم کھلے دل کے ہیں اور کھلے راستے بھی دینا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا اور آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور لداخ میں جتنے ہندو، بدھ مت اور سکھوں کے تاریخی مقامات ہیں ان پر بھی اجازت ملنی چاہیے۔ سردار عتیق نے کہاکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان 100 دنوں میں حکومت نے انتظامی، مالیاتی سمتوں کو درست کردیا ہے جس کے مثبت اثرات وقت گزرنے کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ملک کی اندرونی سیاست میں تبدیلی نظر آرہی ہے جو ایک اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات بھی حقیقت ہے کہ عمران خان کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے مگر وقت کے ساتھ تمام مسائل حل ہوجائیں گی۔
مزید قومی خبریں
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.